یہ کتاب حضرت عبد القادر جیلانی ؒ کی عظیم کتاب"آداب السلوک الی منازل الملوک"کا اردو ترجمہ ہے،اس کتاب میں اصول تصوف اور سلوک کی تعلیمات کوقرآن و سنت اور آثارصحابہ کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے، کتاب میں اللہ تک پہنچنے کا شوق رکھنےوالوں کے لئے بنیادی باتیں شامل کی ہیں، شروع میں ان باتوں کا ذکر ہیں جن پر عمل کرنا ہر مومن کےلئے ضروری ہوتاہے،دنیاکی بےثباتی، انسانی نفس کی حقیقت، مجاہدہ و ثمرات، صبر، توکل، حسن خلق، شکر، صدق، تسلیم و رضا، زہدو فقہ، محبت اوراس کے آداب و حقوق کو بیان کیا گیا ہے۔زیرتبصرہ کتاب کے بعض مقامات کی شرح شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ نے بھی فرمائی ہے۔