برما میں ایک جگہ رنگون ہے جو یقینی طور پر جیالوں کی قبرگاہ کہی جا سکتی ہے۔ رنگون کا ذکر جب بھی آتا ہے تو ایک شان و شوکت کا مالک بادشاہ کی بیچارگی پر رحم آتا ہے۔ اس کتاب میں اسی شہر اور اسی قیدخانہ کی روداد ڈرامائی انداز میں بیان کی گئی ہے۔ انگریزوں کے زمانے میں یہاں مجاہدین آزادی کو بھیج دیا جاتا اور یہ اس زمانے کی سب سے سخت سزا سمجھی جاتی تھی۔