Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Edition Number : 001

Year of Publication : 1994

Pages : 90

dastambu

About The Book

1966 ء میں مرزا غالب کی وفات پرایک سو برس پورے ہوئے ،اس موقع کی مناسبت سے پنجاب یو نیورسٹی نے غالب کی عظمت کے اعتراف کے طور پر "مجلس یاد گار غالب" کے تعاون سے ایک سلسلہ مطبوعات شائع کرنے کا اہتمام کیا تھا۔زیر نظر کتاب "دستنبو"اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔غالب کی یہ تصنیف 1857ء کے خونیں ہنگامے کا مختصر روزنامچہ ہے۔جو اس دور کے ان واقعات پر مشتمل ہے ۔جو خود غالب پر گذرے یا انھوں نے دوسروں کی زبانی سنے اور دیکھے تھے۔ کتاب مختصرہے، جس میں غالب نے ایسا انداز بیاں اپنایا ہے۔ جس سے حکومت برطانیہ سے ان کی وفاداری کا رنگ جھلکتا ہے۔مرزا نے ایسے دلائل جمع کئے ہیں جن کا مقصد حکومت کو اپنی وفاداری کا یقین دلانا ہے۔اس روزنامچے میں غالب نے 1857 کے ہنگاموں کے دوران اپنی محصوری ،مالی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔اس کے علاوہ مرزا کی اس کتاب میں ایسے ٹکڑے بھی موجود ہیں ۔جس میں دہلی کی تباہی،آزادی کی امید رکھنے والوں کا سفاکانہ قتل عام،اہل شہر بالخصوص مسلمانوں کی بے بسی اور دربدری پر مرزا نے خون کے آنسو بہائے ہیں۔ اس جدوجہد کے بعد دہلی پر انگریزی افواج کا قبضہ ہوجانے کےبعد بھی دوسرے شہروں میں مدافعانہ جدوجہد جاری تھی اس جدو جہد کی تصویر بھی مرزانے پیش کی ہے۔عام تاریخی واقعات سے قطع نظر" دستنبو "میں مرزا کے سوانحی حالات پر بھی روشنی پڑتی ہے اور پھر اس ہنگامے میں مرزا کے خاندان اور خود مرزا اور ان کے اہل خانہ کو جن مصائب کا سامنا کرنا پڑا ،اس کی تفصیلات بھی ملتی ہیں۔اس طرح مرزا غالب کا یہ روزنامچہ 1857 ء کی پہلی جد وجہد آزادی پر روشنی ڈالتا اہمیت کا حامل ہے۔

.....Read more
Speak Now