Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Year of Publication : 1926

Pages : 310

masnawi matla-ul-anwar

About The Book

امیر خسرو کی مشہور و معروف مثنوی "مطلع الانوار ، در اصل مولانا نظامیؒ کی مثنوی "مخزن الاسرار" کا جواب اور خمسہ خسروی کا سب سے پہلا رکن ہے۔ امیر خسرو کی اس مثنوی میں انسان کی عظمت کا بیان ہے اور خسرو نے انسان کو "در پاک" سے موسوم کیا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ خدا کے جلال و جمال کی شعاعیں اگر کہیں جذب ہوتی ہیں تو وہ انسانی وجود ہے۔ "مطلع الانوار" کے مطالعے سے خسرو کے ہیومن ازم (humanism) کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انسان کو دوسرے انسان سے محبت کے لیے پیدا کیا گیا ہے اور عشق کی کتاب میں کہیں نفرت کا درس موجود نہیں ہے۔ صرف محبت کی تعلیم ملتی ہے۔ "نہ سپہر" میں اہل ہنود کی توحید پرستی کی حمایت کی ہے اور ان کے خلوص کو سراہا ہے کہ عورتیں اپنے شوہر کی چتا پر اپنی جان قربان کر دیتی ہیں۔ چونکہ اس مثنوی کا موضوع اخلاق ، کلام اور تصوف ہے اس لیے امیر خسرو کا پندو نصائح والا انداز اس مثنوی میں دیکھنے کو ملتا ہے ،اور کہیں کہیں وہ بہت کوری کوری سناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔خود مصنف کے نزدیک اس مثنوی مین تین ہزار تین سو دس اشعار شامل ہیں ، امیر خسرو نے یہ مثنوی 698 ھ میں لکھی تھی ، اور یہ مثنوی صرف دو ہفتوں میں مکمل کی تھی۔ زیر نظر مثنوی کی مزید تشریح، مقتدا خان شروانی کے مفصل مقدمہ سے ہوجاتی ہے، جو کتاب کے شروع میں داخل ہیں۔

.....Read more
Speak Now