Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن، خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا

اختر رضا خاں

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن، خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا

اختر رضا خاں

MORE BYاختر رضا خاں

    ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن، خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا

    پر یہ نازاں کے بندے کا دیکھیں گے سب، تھام کر ان کا دامن مچل جائے گا

    موج کترا کے ہم سے چلی جائے گی، رخ مخالف ہوا کا بدل جائے گا

    جب اشارہ کریں گے وہ نامِ خدا اپنا بیڑا بھنور سے نکل جائے گا

    یوں تو جیتا ہوں حکمِ خدا سے مگر، میرے دل کی ہے ان کو یقیناً خبر

    حاصل زندگی ہوگا وہ دن مرا، ان کے قدموں پہ جب دم نکل جائے گا

    رب سلم وہ فرمانے والے ملے، کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے

    پل سے گذریں گے ہم وجد کرتے ہوئے، کون کہتا ہے پاؤں پھسل جائے گا

    اخترؔ خستہ کیوں اتنا بے چین ہے، تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے

    لو لگا تو سہی شاہِ لولاک سے، غم مسرت کے سانچے میں ڈھل جائے گا

    مأخذ :
    • کتاب : Safina-e-Bakhshish (Pg. 72)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے