Sufinama

خدا کے پاس کیا ہے، ایک ہو ہے

غوثی شاہ

خدا کے پاس کیا ہے، ایک ہو ہے

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    خدا کے پاس کیا ہے، ایک ہو ہے

    جو کچھ بھی ہے نبی کے رو برو ہے

    اسی کے جلوے ہیں دونوں جہاں میں

    تجلی یار کی ہی چار سو ہے

    احد کو پردہ احمد میں دیکھا

    خدا کا شکر نکلی آرزو ہے

    نہیں ہوں میں، نہیں ہوں میں، نہیں ہوں

    مرے مولا ترا جلوہ ہے تو ہے

    نکالے یار کو اب ڈھونڈھ کر ہم

    وہ ہم میں ہے ہمارے روبرو ہے

    محمد پر فدا سو جان سے میں

    یہ میرے یار کے بس ہو بہو ہے

    نہیں غوثیؔ کو ہستی اور انا بھی

    یہ نقشہ یار کا ہے سر ہو ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے