Sufinama

دنیا کے چمن میں پیر میرا دیوانہ بنا کر چھوڑ دیا

محمد بادشاہ قادری

دنیا کے چمن میں پیر میرا دیوانہ بنا کر چھوڑ دیا

محمد بادشاہ قادری

MORE BYمحمد بادشاہ قادری

    دنیا کے چمن میں پیر میرا دیوانہ بنا کر چھوڑ دیا

    ہر گل میں شجر میں قدرت کا مجھے رنگ دکھا کر چھوڑ دیا

    اک جام پلا کر مست کیا میرے ہوش نہیں ہیں مجھ میں بجا

    اس بندہ حقیر ناچیز کو اک چیز بنا کر چھوڑ دیا

    الطاف کرم میرے مرشد کا میں بھولا نہیں مجھے یاد ہے سب

    عرفان کے دریا میں مجھ کو اک غوطہ لگا کر چھوڑ دیا

    میرے چاہنے والو کہہ دو ذرا دیکھو کیسا فضل مرشد کا ہوا

    رویا میں دکھا کر صورت کو مستانہ بنا کر چھوڑ دیا

    آیا تو نظر مجھے مثل قمر پروانہ ہوں تیرا اے دلبر

    حق حق کی باتیں مجھ کو سنا در دانہ بنا کر چھوڑ دیا

    نیرنگی تماشہ مجھ کو دکھا، دیکھا میں ہر شئے میں ہے خدا

    نحن اقرب کی آیت مجھ کو پڑھا میرے دل کو لبھا کر چھوڑ دیا

    سادات کی چادر رنگ دیا نہیں رنگ میں کوئی فرق ذرا

    رنگ ریز کریم اللہ پیر مرا رنگ دینا سکھا کر چھوڑ دیا

    اے سید محمد جان قدیرؔ تیری صورت میں ہے بھید چھپا

    دیوانہ کریم اللہ قادری نے دیوانہ بنا کر چھوڑ دیا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے