ہمارا دل جس پہ مبتلا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا
ہمارا دل جس پہ مبتلا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
زمانہ جس شاہ سے گدا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
جو ہو بہو شکل مصطفیٰ ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
جو سر بسر شان کبریا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
ہمارا قبلہ ہمارا کعبہ ہمارا آقا ہمارا مولیٰ
ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
مَلک پر یہ جن و انس ہی کیا تمام عالم ہے اس کا شیدا
ہر ایک طرف شور ہو رہا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
غلام جس کے کہلاتے ہیں ہم جہاں پر آنکھیں بچھاتے ہیں ہم
جو ہم غریبوں کا آسرا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
ہے چشمۂ فیض جس کا جاری کرم کی جس کی ہے آبشاری
جو کشتی دل کا نا خدا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
جو عرش منزل ہے آستانہ جہاں ادب سے سر جھکانا
نثار جس پر مٹا ہوا ہے ابوالعلا ہے ابوالعلا ہے
- کتاب : کلیاتِ نثار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.