Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سربہ پائے تو یا رسول اللہ

محی پھلواروی

سربہ پائے تو یا رسول اللہ

محی پھلواروی

MORE BYمحی پھلواروی

    سربہ پائے تو یا رسول اللہ

    دل گدائے تو یارسول اللہ

    1. سر آپ کے قدموں پر ہے یا رسول اللہ! جان آپ پر فدا ہے یا رسول اللہ۔

    دلکش و دلربائے خوبان است

    ہرادائے تو یارسول اللہ

    2. آپ کی ہر ادا دلکش اور حسینوں میں دلربا ہے یار سول اللہ! (یعنی تمام حسینوں سے بڑھ کر دلربا ہے)۔

    دیدہ و سینہ و دل ورگ جاں

    ہمہ جائے تو یارسول اللہ

    3. دیدہ، سینہ، دل اور رگ جاں، سب جگہ آپ ہیں یا رسول اللہ۔

    بس گزیدیم من ز ہر دوسرا

    یک سرائے تو یارسول اللہ

    4. ہر دو سرا (دنیا وآخرت) میں بس آپ کی ایک سرا (جہان رسول) میں نے اختیار کر لیا ہے۔

    من چہ گوئیم چوں ثنا گوید

    خود خدائے تو یارسول اللہ

    5. میں آپ کی کیا تعریف کروں یا رسول اللہ! آپ کی تعریف تو خود آپ کا اللہ کرتا ہے۔

    جائے نعلین ہر دو چشمم باد

    کفش پائے تو یارسول اللہ

    6. (کاش) آپ کی نعلین کی جگہ یہ دونوں آنکھیں، آپ کا کفش پا (جوتی) ہوں یا رسول اللہ۔

    گرد بادیم بس کہ سرگرداں

    در ہوائے تو یارسول اللہ

    7. میں ایک بگولے کی طرح ہو ں، جو آپ کی طلب میں (یا آپ کی فضا میں) چکراتا رہوں، یا رسول اللہ۔

    می دہد جان و خان و مان محیؔ

    بہ لقائے تو یا رسول اللہ

    8. آپ کی لقا (دیداروملاقات) پر محی اپنی جان، اپنا مال، اپنا گھر لٹا رہاہے یا رسول اللہ۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 290)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے