یہ کتاب سلسلہ چشتیہ صفویہ کے اکابرین پر مشتمل ہے۔ جس میں صفی پور کے اکابرین صوفیہ کے احوال بیان کئے گئے ہیں ۔ کتاب چند فصلوں پر مشتمل ہے ۔پہلی فصل میں مرشد سے لیکر نبی صلعم تک کے احوال کو بیان کیا گیا ہے۔ دوسری فصل میں شاہ غلام زکریا سے شیخ فضل اللہ گجراتی تک کے احوال بیان کئے گئے ہیں اور تیسری فصل شاہ قدرت اللہ سے لیکر مخدوم الہدیہ تک کے اکابرین کا احاطہ کرتی ہے ۔چوتھی فصل میں سلسلہ صفویہ کے اکابرین جو صفی پور سے باہر مقیم رہے ان کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ کتاب نہایت ہی خوبصورت اور اپنے موضوع کو بخوبی بیان کرتی ہے۔