گویا۔ نواب حسام الدولہ تہور جنگ فقیر محمدؐ خاں گویاؔ مشہور شاعرتھے۔ جوش ملیح آبادی کے جد امجد لکھنؤ کے رہنے والے تھے ۔عربی و فارسی کے جید عالم اور مشہور شاعر تھے ۔نواب اودھ کے دور حکومت میں رسالداری اور نظامت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ۔دو ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ پاتے تھے ۔فرائض ملازمت کے علاوہ نہایت علم دوست اور خوش طبع بزرگ تھے ۔اہل علم اور شعرا کا ہر وقت ان کے ہاں مجمع لگا رہتا تھا ۔ان کا کلام دیوان گویا کے نام سے چھپ چکا ہے ۔ فارسی کی مشہور کتاب انوارِ سہیلی کا سب سے پہلے انہوں نے ہی 1836میں ترجمہ کیا اور دبستان حکمت نام رکھا۔1850 میں انتقال کیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets