آئینہ مسعودی سید سالار مسعود غازی کے احوال پر لکھی گئی ایک بہترین کتاب ہے، جو بنیادی طور پر "مرآت مسعودی " کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں پہلے مسلمانوں کی ہندوستان آمد کےمختصر احوال بیان کئے گئے ہیں اس کے بعد مسعود غازی کے خاندان کی ہندوستان آمد پھر ان کی ولادت اور تعلیم و تعلم کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ان کی مشغولیات اور ان کی اسلام کے تئیں جد و جہد کو بیان کیا گیا ہے ۔پھر کس طرح انہوں نے ہندوستان میں اپنے قدم جمائے اور مختلف قسم کی مہمات کا حال بیان کیا ہے. پھر ان کے رفقاء و محبین کی شہادت اور ان کی جانفشانی کو بیان کیا گیا ہے۔ آخر میں آپ کی شہادت و کرامات وغیرہ کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب سید سالار مسعود غازی کی پوری شخصیت کو بہت ہی اچھے طریقے سے بیان کرتی ہے ۔