Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Year of Publication : 1898

Language : Urdu

Pages : 187

aakhiri mazameen

About The Book

سرسید احمد خاں کا شمار جدید نثرکے بانیوں میں ہوتا ہے۔وہ مصلح قوم اور اردو دب کے عظیم محسن تھے۔ایسے دور میں جب کہ اردو نثر پر مسجع اسلوب کا اثر تھا۔انھوں نے مضمون نگاری کو سادگی عطا کی اور اپنے اصلاحی خیالات کو اپنے مضامین کے ذریعے پیش کیا۔ان مضامین کی اشاعت سرسید اپنے رسالہ" تہذیب الخلاق" میں پابندی سے کرتے رہے۔زیر نظر کتاب "تہذیب الاخلاق "میں شائع مضامین کا مجموعہ ہے۔یہ مضامین سیاسی ،مذہبی، اصلاحی ، تاریخی اور ادبی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں۔سرسید نے مغربی تعلیم کوترقی کا وہ راستہ بتایا جس کو حاصل کر کے انسان زندگی کے اعلیٰ مقام تک پہنچ سکتا ہے۔تہذیب الاخلاق علمی ،ادبی اور تہذیبی رسالہ ہے۔اس رسالہ کا ایک مقصد مسلمانوں میں اصلاح کرنا تھا۔سرسید نے اپنے مضامین کے ذریعے اردو ادب کو جدید خیالات اور نئے موضوعات دئیے اور نثر کو ایک ایسے اسلوب سے آشنا کرایا۔جس میں مقصدیت کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔زیر نظر مجمو عہ میں خاص ان مضامین کو شامل کیا گیا ہے جو مذہبی موضوعات پر مبنی ہیں۔جیسے قرآن مجید کی قسمیں،خلافت اور خلیفہ،ہندؤں اور مسلمانوں میں ارتباط، سلطان اور ہندوستان کے مسلمان وغیرہ.

.....Read more
Speak Now