یہ سلطان العاشقین حضرت خواجہ مستان شاہ صاحب کابلی کا دیوان مبارک ہے، حضرت خواجہ مستان شاہ کے دیوان کی غزلیات سماع کی مجلسوں میں وجد کا باعث بنتی ہیں، حضرت خواجہ نے دیوان کے شروع میں فارسی زبان میں نہایت ہی جامع اور مختصر دیباچہ تحریر کیا ہےجو کہ فرہنگ تصوف کا درجہ رکھتا ہے،اس دیوان میں معرفتِ الہی کے رموزاور اسرارِتصوف کےخزینے ملتے ہیں،اس دیوان میں موجود اشعار ،شعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مؤثر دعا، اور قلب و روح کو شرابِ وحدت سے مست کرنے کا ذریعہ ہے۔