تصوف كسی مذہب،مسلك یا كسی انتساب كا نام نہیں بلكہ تصوف ایك فكر ہے۔تصوف تزكیہ نفس و تصفیہ اخلاق كانام ہے۔"ادب اورتصوف"میں تصوف كےمعنی،تصوف كےمتعلق مختلف نظریات،ادب میں تصوف كے اثرات بتائےگئےہیں۔ جہاں افلاطون،عینیت اور اقبال كے تصوف كے نظریات موجود ہیں وہیں " فن اورتنقید"،"شمس بدایونی ایك مطالعہ" جیسے عنوانات كے تحت ادب اور تصوف كا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ادب میں تصوف کے اثرات سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے متعلق معلومات فراہم کرتی یہ کتاب اہم ہے۔