Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

पुस्तक: परिचय

یہ کتاب خواجہ معین الدین چشتی ، اجمیر و نواح اجمیر پر مشتمل ہے ۔ موٹے طور پر یہ کتاب ایک مقدمہ اور چار ابواب پر مشتمل ہے جس کے تحت متعدد فصلوں کو قائم کیا گیا ہے۔ پہلا باب صوبہ اجمیر کے بیان پر مشتمل ہے جس میں چار فصل ہیں۔ پہلی فصل اجمیر کے جغرافیہ کے بیا ن میں ہے، دوسری فصل اس کی کیفیت اور اس کے چغتائی عہد میں اضلاع کے بیان میں ہے، تیسری فصل خواجہ اجمیری کی درگاہ شریف کی توصیف پر مشتمل ہے اور چوتھی فصل اکبر کے عہد میں شہر کی خوبصورتی کے بیان میں ہے۔دوسرا باب شہر کے باہر تعمیر کی گئیں عمارات کے بیان میں ہے جو چھ فصلوں پر مشتمل ہے،۔ تیسرا باب قلعہ تاراگڑھ کے حالات بیان کرتا ہے جس میں تین فصلیں ہیں ۔ چوتھا باب معین الدین چشتی کے ذکر خیر کے بیان میں ہے جس میں تین فصلیں ہیں۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए