Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

संस्करण संख्या : 001

पृष्ठ : 612

akhbar-ul-akhyar

पुस्तक: परिचय

حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی مایہ نازعلما میں سے ہیں۔جنھوں نے قرآن و سنت کی تفسیراورسیرت واخلاق کےاعلیٰ نمونے پیش کیےہیں۔جس سے ایک بڑا حلقہ ان کےعہد میں مستفید ہوتا رہا۔نہ صرف ان کےعہد میں بلکہ اس کے بعد اورآج تک بھی حضرت محدث دہلوی کی تحریروں سے سبھی مستفید ہورہے ہیں۔زیر نظر کتاب میں حضرت نے سالکان راہ طریقت اورطلبگاران راہ حقیقت کے لیے راہیں دکھلائی ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان میں ”خرافاتِ اکبری“کا عروج تھا۔اہل حق کی زبوں حالی اور شعائر اسلامی کی تضحیک وسیع پیمانے پر ہورہی تھی۔اس وقت حضرت محدث دہلوی نے اپنی اس تحریروں اور تقریروں کے ذریعہ صحیح عقائد،آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ،اخلاق و تصوف کو اس خوبی سے پیش کیا کہ لوگوں پر حقانیت اسلام واضح ہوگئی۔ ان کی ان ہی تحریروں کو اس کتاب میں مرتب کیا گیا ہے۔جس میں تقریباتین سو اولیائے کرام کا تذکرہ اس خوبی کے ساتھ کیا گیا ہے کہ ان کے مراتب اور اسلامی تصور کی صحیح تصویر سامنے آجاتی ہے۔اس طرح یہ کتاب اولیائے اکرام،ان کے اسلامی شعائراوراسلامی عقائد کے متعلق معلومات فراہم کرتی بہت اہم ہے۔جس کا مطالعہ قاری کے دل میں اولیائے اکرام سے عقیدت ومحبت کو بڑھا دے گا۔ وہیں محدث دہلوی کی مختصر سوانح بھی اس کتاب میں موجود ہے۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए