یہ کتاب خواجہ نظام الدین اولیاء کی 15 سالہ تعلیمات کا نچوڑ ہے۔ اس میں روزانہ لگنے والی مجالس کو بیان کیا گیا ہے ۔ نظام الدین کے یہ ملفوظات حسن سجزی نےبہت ہی دل لگا کر جمع کئے ہیں چونکہ ان کو خواجہ صاحب سے نہایت درجہ محبت تھی جس بنا پر انہوں نے ان کے ملفوظات کو اکٹھا کرنے کا من بنایا ۔ یہ کتاب اس قدر مشہور ہوئی کہ لوگوں نے حسن سجزی کے اس کارنامے کو رشک کی نظر سے دیکھا۔اس کی زبان نہایت دلچسپ و سادہ ہے اور روز مرہ کی مجالس کا منظرنامہ بھی۔یہ کتا ب حلقہ اد ب و تصوف میں نہایت ہی قدر و اہمیت کے ساتھ دیکھی جاتی ہے۔