یہ کتاب، شاہ افغانستان اعلی حضرت ہز مجسٹی امیر حبیب اللہ خان کی زندگی کے احوال و کوائف پر مشتمل ہے، اس کتاب میں سیر و سیاحت اور ہندوستان کے واقعات کو دل چسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ افغانستان کی جغرافیائی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے افغانستان کی تاریخ اور سیاسی امتیازات کا ذکرہے، افغانیوں کے اوصاف و خصائل، مغربی مجلسوں میں شرکت،انگریزی سلطنت اور افغان سلطنت کے مابین تعلقات اور در پیش ضروریات کا ذکر بھی موجود ہے، بہر کیف یہ کتاب افغانستان کی جغرافیائی خصوصیات کے ساتھ ساتھ وہاں کی تہذیب و تمدن کو سمجھنے کے لئے ایک عمدہ کتاب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets