امیر خسرو مشترکہ کلچر کا امین تھے ۔ انہوں نے ہر موضوع پر قلم اٹھایا اور خوب خوب لکھا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج بھی خسرو ہر طبقے میں یکساں معروف و مقبول ہیں ۔ انہوں نے شاہوں کا دربار بھی دیکھا اور فقیروں کی سنگت بھی کی ،عوام کے قریب بھی رہے اور ان کی رگ جاں بھی ٹٹولی،قوالی بھی گائی اور موسیقی و سہ تار کی دھن بھی بنائی۔اس کتاب میں بھی ان کی پیدائش سے لیکر ان کی حیات اور کارناموں پر بھی بات کی گئی ہے۔