Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ameer khusrau aur mausiqi

Muntakhab Mazameen

Year of Publication : 1975

Pages : 124

ameer khusrau aur mausiqi

About The Book

یہ کتاب ادارہ تحقیق موسیقی کی طرف سے مرتب کی گئی ہے ۔جس میں حضرت امیر خسرو کی موسیقی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ امیر خسرو وہ عبقری شخصیت ہیں کہ ان کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ کس صنف کے استاد ہیں ۔ ہم اگر غزل سرائی کی بات کریں تو خسرو کسی سے پیچھے نہیں۔ اگر قصیدہ کی بات کریں تو وہ خاقانی سےدو قدم آگے نظر آتے ہیں اور اگر مثنوی سرائی کی بات آئے تو بھی ان کا شمار بڑے مثنوی گو میں آتا ہے۔ اگر تاریخ گوئی کی بات ہو تو بھی خسرو سب کے ساتھ نظر آتا ہے اور اگر موسیقی کی بات ہو تب بھی وہ نایک اور جگت گرو کہلاتا ہے ۔ یہ انتخاب چند نامور محققین کے مضآمین پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے کن کن راگ راگنیوں کی ایجادکی ہے اور کن کن میں اضافہ کیا ہے پر بات کی گئی ہے۔ خسرو قول و قوالی کی مجالس میں بھی پہلی صف میں نظر آتے ہیں اور ہارمونیم و طبلہ میں بھی سب کا اامام ہے ۔اس لئے خسرو کے ہر پہلو پر بات کی جانی چاہئےاور یہ کتاب ان کی ہندوستانی موسیقی پر خاص طور سے بات کرتی ہے۔

.....Read more
Speak Now