Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

प्रकाशन वर्ष : 1996

पृष्ठ : 161

अमीर ख़ुसरो की जमालियात

पुस्तक: परिचय

بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں کئی طرح کی خوبیاں ،کئی طرح کے ہنر اور کئی طرح کے جوہر ایک ساتھ ابھر کر سامنے آئیں ۔ امیر خسرو وہ شخصیت ہیں جن میں بہ یک وقت کئی خوبیاں ایک ساتھ کامل طور پر نظر آتی ہیں ، مثلا اگر ہم بات کریں غزل گوئی کی تو خسرو کی غزلیں اساتذہ کی غزلوں سے کم نہیں اسی طرح مثنوی سرائی ہو یا قصیدہ گوئی رباعی ہو یا قول و قوالی ، انشا پردازی ہو یا سہل نگاری ، تاریخ گوئی ہو یا ملفوظات گوئی، موسیقی ہو یا سپہ سالاری ہر میدان میں کامل نظر آتے ہیں ۔ اس کتاب میں خسرو کی جمالیات پر بات کی گئی ہے جس میں ان کے کلام کی جمالیات کو امثلہ کے ذریعہ مدلل کیا گیا ہے اور ان کے ہر ہر ہنر اور ہر ہر میدان سے مثالوں کے ساتھ بات کی گئی ہے اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ خسرو کی صد رنگی کو اگر یکجا دیکھنا ہے تو اس کتاب کو ضرور پڑھا جائے۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए