امیر خسرواردواور فارسی کے صوفی شاعراورماہرموسیقی گذرے ہیں۔انھیں ”طوطی ہند“ بھی کہا جاتا ہے۔یہ نظام الدین اولیاء کے بڑے چہیتے مرید تھے۔اپنے مرشد سے انتہائی عقیدت تھی۔اس کتاب میں حضرت امیر خسرو رحمتہ اللہ علیہ کی سوانحی حالات اور موسیقی سے متعلق تفصیلات کو اوپیراکی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔اوپیرا یعنی ایک ڈرامائی انداز میں چند کرداروں کے ذریعہ امیر خسرو رحمتہ اللہ کے ماہر موسیقی ہونے کو بتایا گیا ہے۔یہ ڈرامہ تین ایکٹ پر مشتمل ہے۔جومختلف مناظر میں منقسم ہے۔یہ میوزیکل اوپیراحضرت امیر خسروکی عظیم علمی وروحانی شخصیت کا ایک آئینہ ہے۔ جس میں مصنف کے صوفیانہ مزاج اور تخلیقی کمالات کا عکس بھی صاف نظر آرہاہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free