Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Edition Number : 001

Year of Publication : 1941

Pages : 344

ameer meenai

About The Book

"امیرمینائی"عربی میں فاضل اجل،فارسی میں ماہر کامل،اردو کے اہل زبان،علم دین کے محقق اورعلم حکمت ونجوم وعروض پر پوری طرح قادر تھے ۔اخلاق حسنہ کا مجسمہ تھے،امیرمینائی اصل میں غزل کے شاعر ہیں۔ غزل کے موضوعات کو انھوں نے جذباتی اور حسی زاویوں سے پیش کیاہے ساتھ ہی ساتھ اظہار عشق میں تہذیبی وقار کوبھی برقرا ررکھا ہے۔امیرمینائی نےاپنےزمانے کے پسندیدہ اور مقبول رنگ میں شعر کہہ کر انھوں نے غیر معمولی شہرت حاصل کی ہے۔ زیر نظر کتاب امیر مینائی کی سوانح حیات ہے، اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں امیر مینائی کے حالات زندگی بیان کئے گئے ہیں جس کے تحت اس ماحول کی تصویر پیش کی گئی جس ماحول میں انھوں نے شاعری کی اور دوسر حصے میں ان کے کلام پر تبصرہ پیش کیا گیا ہے، ان کے اشعار پر ہونے والے اعتراضات اور ان کے جوابات،امیر مینائی کے معاصر شعراکے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے،ساتھ ہی ساتھ ان کے کلام کا انتخاب بھی پیش کیا گیا ہے۔

.....Read more
Speak Now