زیر تبصرہ کتاب "عقد ثریا" راقم دہلوی کی تصنیف ہے، جس میں افسانوی انداز میں عورتوں کی گفتگو پیش کی گئی ہے۔ کتاب عورتوں کے لئے استاد کی حیثیت رکھتی ہے، زبان مقفع و مسجع ہے، جملے چھوٹے ہیں، الفاظ سادہ اور آسان ہیں، جس سے استفادہ آسان ہوجاتا ہے، اسلوب رواں ہے، مطالعہ کیجئے تو کرتے چلے جائیے، عورتوں کے لئے اس کتاب مطالعہ انتہائی مفید ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ ذکیہ بیگم ناراضگی کی وجہ سے اپنے شوہر کے پاس نہیں رہتی، ایک رات تنہائی انہیں بیچین کردیتی ہے، اور وہ اپنے گھر کی عورتوں کو جمع کر لیتی ہیں، اس کے بعد عورتوں میں گفتگو ہوتی ہے، جو مناطرہ کی شکل اختیار کر لیتی ہے، اس میں عورتوں کے مسائل بیان کئے گئے ہیں، محبت، حیا وفاداری جیسے موضوعات زیر بحث آئے ہیں، عورتوں کی وفاداری کو غالب کرکے دکھایا گیا ہے، کتاب عورتوں کی زندگی کے بہت سے اہم پہلوؤں سے واقف کراتی ہے، کائنات کی تمام اشیاء انسانوں کی خدمت گار ہیں، اس جانب توجہ دلاتی ہے،
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets