کچھ سرزمیں ایسی ہوتی ہیں جن کی مٹی بہت ہی زیادہ زرخیز ہوتی ہے اور اس پر جو بھی فصل اگائی جائے لہلہا اٹھتی ہے۔ ایسی ہی ایک سرزمین آرا شہر ہے جہاں بہت سے جیالے پیدا کئے۔ رام چندر اور لکشمن جی کو جب وشوامتر جیسے مہارشی سے فن سپہ گری سیکھنے کا موقعہ ملا تو وہ اسی سرزمین پر آکر سیکھا۔ پانڈوں نے بھی اس سرزمین پر اپنی صحرانوردی کے دوران آکر حق مہمان نوازی کا ثبوت دیا۔ 1857 کی جنگ آزادی کے سرفروش بابو کنور سنگھ جگدیش پوری نے بھی سرفروشی کی تمنا کی خراج عقیدت وصول کی۔ رام چرت مانس کے مصنف تلسی داس کا وطن بھی اسی زمین کو کہا جاتا ہے اور ان کی ہی دعا سے یہاں کا شیو مندر کے دروازے کا رخ پشچم کی جانب ہو گیا۔ فورٹ ولیم کے کھڑی بولی کو روپ دینے والے پنڈت سدل مصر، ایشور چندر ودیا ساگر، صحافی ایشوری پرشاد، بھی اسی زمین سے تھے۔ غالب کے شاگرد باقر اور سخن بھی اسی سرزمین سے تھے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے نابغہ روزگار اسی سرزمین کی پیداوار ہیں۔ اس کتاب میں اسی شہر کی تاریخ، عظمت اور اس کا جغرافیہ بیان کیا گیا ہے۔