عربی زبان کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔ انگریزی اور فرانسیسی زبان کے بعد عربی دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے۔ اس زبان کے بولنے اور جاننے والے دنیا کے بہت بڑے حصہ میں پائے جاتے ہیں،زیر نظر کتاب میں عربی زبان سیکھنے کے آسان اور سادہ طریقے بتائے گئے ہیں ، جن طریقوں میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہر وہ شخص جو تھوڑی بہت اردو پڑھنا جانتا ہے وہ بھی اس کتاب سے فائدہ اٹھا کر عربی سیکھ سکے۔