اس انتخاب میں ان غزلوں کو جگہ دی گئی ہے جو قول و قوالی کی فہرست میں آسکتی ہیں ۔ انتخاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، اول میں فارسی کے بڑے شعرا کی عاشقانہ و متصوفانہ غزلوں کو جگہ دی گئی ہے ۔اور دوسرے حصے میں اردو کی غزلوں کو جگہ دی گئی ہے ۔ فارسی کے قادر الکلام شعرا میں کہ جن کی غزلوں کا انتخاب کیا گیا ہے مثلا حافظ ، رومی ، خسرو ، جامی، صائب تبریزی،شمش تبریزی ، سعدی ، غنی کشمیری، قتیل ، حاجی امداد اللہ مہاجر مکی اور مخفی جیسے بڑے متصوفانہ کلام کہنے والے شعرا کو شامل کیا گیا ہے وہیں دوسرے حصے میں اردو کے شعرا جیسے امیر ، تراب ، مضطر ، مسکین ، نیاز جیسے صوفیانہ کلام کہنے والے شعرا کی غزلوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔ قوالی کو پسند کرنے والے اور گانے والے دونوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے جسے ہاتھوں ہاتھ لئے جانے کی ضرورت ہے ۔ اور جب ایک قول کہنے والا یا قوالی گانے والا ان غزلوں کو اپنے مدھور سروں کی تان سے چھیڑتا ہے تو سامع ایک منجمد و بے حرکت پرندے کی طرح دل ہاتھ میں لیکر اس کی تان و دھن پر رقص کرنے لگتا ہے ۔