سرزمین لاہور زمانہ قدیم سے محبان خد اکی نظر التفات کا مرکز رہی ہے۔ان میں سے اکثر بزرگ دور دراز کی مسافتیں طے کرکے اسی سرزمین میں وارد ہوئے ،اور شبانہ روز کے مجاہدوں اور ریاضتوں کے درمیان انھوں نے رشد و ہدایات کےسلسلے جاری کئے اور بالاآخر یہیں سپرد خاک ہوئے۔ چنانچہ آج لاہورکا گوشہ گوشہ زبان حال سے ان کی روحانیت کی شہادت دے رہا ہے۔ زیر نظرکتاب لاہور کے ان ہی روحانیت کے علمبرداروں کے حالات و کمالات پر مبنی ہے۔ جس میں تقریبا 60 ممتاز اولیائے کرام کے حالات و کوائف کو مولوی نور احمد چشتی کی نادر تصنیف" تحقیقات چشتی" سے ماخوذ کرکے دیگر مشہورقدیم تذکروں کی رو سےتصحیح و حواشی کے ساتھ کتاب ہذا میں پیش کیا گیاہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets