"اوراد فتحیہ"میر سیدعلی ہمدانی کی تصنیف ہے یہ ایک ایرانی صوفی بزرگ تھےجوسلسلہ کبرویہ سے منسلک تھے،یہ کتاب اللہ تعالٰی کی وحدانیت اور صفات کے بارے میں ہے،اوراد فتحیہ قرآن کریم اوراحادیث نبویہ کا نچوڑ ہے، اوراد فتحیہ میں میر سید علی ہمدانی نے تقریبا چودہ سو اولیاء کرام کی صحبت میں بیٹھ کر ان کے بتائے ہوئے وظائف جمع کئے ہیں۔اس کتاب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ میر سید علی نے یہ نسخہ کیمیاء لکھ کر دربار نبیﷺ میں پیش کیا،تاکہ منظوری کے بعد اس کو عوا م کی نظر کریں-لکھا گیا ہے کہ اس کے بعد حضورسرور ﷺ جلوہ گر ہوئے اور فرمایا "خذ ھٰذہ الفتحیہ" چنانچہ تب سے آج تک اکثر مساجد میں صبح کی نماز کے بعد لوگ اجتماعی صورت میں بالجہر اوراد فتحیہ پڑھ کر اپنی روح کو ان توحیدی کلمات کے ذکر سے تازہ کرتے ہیں،اس کتاب کے بہت سے تراجم اور شرحیں لکھی جا چکی ہیں- جن کے پڑھنے سے اس کتاب کی قدر و منزلت ظاہر ہوتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets