نعت گوئی ایک مقدس فن ہے، جس میں حدود میں رہ کر شاعری کی جاتی ہے اور چونکہ اس مدحت کا مقصد عشق حقیقی ہوتا ہے اس لئے اس صنف میں بہت ہی پر وقار الفاظ کا چناؤ کیا جاتا ہے جس میں عشق و محبت کا بحر بیکراں مضمر ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب "بہر زماں بہر زماں" ایک ایسا نعتیہ تذکرہ ہے، جس میں ان شعرا کی نعت گوئی کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کا تعلق اسلام سے نہیں تھا اور اس کے باوجود بھی انہوں نے وہ شہرہ آفاق نعت کہیں کہ مسلمان شعرا سے بھی سبقت لے گئے۔ عالم کی متعدد ہستیوں نے ان کی مدحت میں ثنا خوانی کی ہے اور خوب کی ہے۔ یہ تذکرہ بھی ایسے ہی ثنا خوانوں کی ثنا خوانی پر محمول ہے جس میں عشق و محبت کے دریا بہائے گئے ہیں اور اس ذات کی ذات و صفات کو بہت ہی خوبی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔