"برگ سبز "مثنوی کی عمدہ کتاب ہے، اس کتاب میں شامل کلام شاعری کے لحاظ سے پختہ اور تمام مسلمہ خوبیوں سے آراستہ ہے۔ مثنوی میں شامل مضامین مثلا ہوائیں، یتیموں کے حالات، اور اہل دنیا کے اخلاق وغیرہ کو اچھے انداز سے برتا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمایوں کے عہد میں جو ترقیاں، اصلاح یا ملک و رعایا میں انتظامات ہوئے ان کا تفصیلی بیان ہے۔ خلوص سے بھر پور دعائیں ، مناجات اور پند و نصائح بھی پائی جاتی ہیں۔