تذکرہ دستور الفصاحت میں اردو کے ابتدائی شعرا و ادبا کا ذکر کیا گیا ہے ۔ جن میں میر و سودا سے لیکر دیگر بڑے شعرا کو سر فہرست رکھا گیا ہے نیز سب کو طبقہ بندی کے اعتبار سے بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو عرشی نے تصحیح کر کے شائع کرایا ہے ۔ جناب عرشی صاحب ایک اچھے نسخہ شناس اور مصحح ہیں جنہوں نے کتاب کے شروع میں اس نسخے اور دیگر نسخوں کے بارے میں بحث کی ہے۔