احمد ندیم قاسمی برصغیر کے ایسے قلمکار ہیں جو بیک وقت شاعر ،افسانہ نگار،خاکہ نگار ،نقاد، مدیر اور صحافی بھی ہیں۔"دوام" احمد ندیم قاسمی کا مشہور شعری مجموعہ ہے ۔جو ان کی غزلیہ شاعری پر مبنی ہے۔ان کے کلام میں نیا رنگ وآہنگ نظر آتا ہے۔شاعر نےجہاں باطنی احساسات کو اپنے تخئیل کے سہارے نئے انداز میں شعری پیکر میں ڈھالا ہے، وہیں معاشرے کے پریشان حال لوگوں کے مسائل کو بھی شاعرانہ اسلوب میں پیش کیا ہے۔