Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

पुस्तक: परिचय

خواجہ الطاف حسین حالی اردو کے نامورشاعر، نقاد اور سوانح نگار ہیں۔ حالی نے اپنی شاعری کا آغاز غزل گوئی سے کیا ۔ ابتدائی دور کی غزلوں میں روایتی رنگ پوری طرح موجود ہے ۔ زبان میں رنگینی اور دل کشی بھی ہے لیکن حالی غزل کے قدیم رنگ سخن سے سخت بیزار تھے ۔ چنانچہ لاہور سے دہلی آنے کے بعد 1875 ء سے انھوں نے نئے رنگ اور نئے انداز کی غزل گوئی کا آغاز کیا ۔ حالی کی جدید غزل اخلاقی اور اصلاحی خیالات کی ترجمان ہے۔ حالی کا نظریہ یہ تھا کہ علم و ادب اور شعر و حکمت کے ذرائع کو اصلاح معاشرہ اور تہذیب اخلاق کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ استعمال کیا جانا چاہئے ۔ چنانچہ وہ جدید ادب کی تحریک کے علمبرداروں میں شامل ہوگئے۔ زیر نطر حالی کا دیوان ہے جس میں قطعات، غزلیں، قصیدے، مرثیے، رباعیاں، تاریخیں اور متفرق اشعار شامل ہیں۔ جہاں حالی کے قدیم و جدید دونوں رنگ دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔

.....और पढ़िए
बोलिए