Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

deewan-e-mushafi

Deewan-e-Awwal

Year of Publication : 1967

Pages : 410

deewan-e-mushafi

About The Book

غلام ہمدانی مصحفی اردو زبان کے کلاسیکی اور عہد قدیم کے شاعر ہیں۔ میر تقی میر کے بعد بحیثیت مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔ ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان آپ کی یادگار ہیں۔ غلام ہمدانی مصحفی نے جتنے اشعار لکھے ہیں شاید ہی کسی دوسرے شاعر نے لکھے ہوں۔ زیر نظر ان کا پہلا دیوان ہے۔ جس کو نور الحسن نقوی نے اپنے بسیط مقدمہ کے ساتھ مرتب کیا ہے۔ دیوان کے آخر میں اختلاف نسخ کی تفصیل بھی پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ فرہنگ بھی شامل دیوان ہے۔ دیوان میں غزلوں کے علاوہ رباعیات، مسدس، مخمس اور تین مثنویان 'در بیان ہجو پسر حجام'، 'دربیان ہجو چارپائی' اور 'در صفت اجوائن' بھی شامل ہے۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now