زیر نظر خواجہ میر درد کا اردو دیوان ہے۔ خواجہ میر درد اردو کے دور اول کے شاعر ہیں ، جن کا اردو دیوان بہت مختصر ہے، درد، میر تقی میر اور سودا کے معاصر تھے جن کو اردو شاعری میں سب سے اہم اور بڑے شاعروں میں شمارکیا جاتا ہے۔ خواجہ صاحب اردو شاعری کے علاوہ علم تصوف کے بھی ماہر تھے۔خواجہ صاحب کی شاعری کایہ کمال ہے کہ انھوں نے اپنے اس چھوٹے سے دیوان سے ایک بڑے حلقے کو متاثر کیا۔خواجہ صاحب کے دیوان کو اگر کھنگالا جائے تو ان کے دیوان سے بہت سی باتیں مل جاتی ہیں۔خواجہ صاحب کے تعلق سے ایک بات اور نظر میں رکھنی چاہیے کہ ان کے دیوا ن میں ظاہری مسائل پر بہت کچھ ملتا ہے ، خواہ وہ ظاہری محبوب کا مسئلہ ہو یا ظاہری سوسائٹی کا ،انھوں معاصر معاملات عشق اور مسائل بوالہوسی کو بھی اپنے دیوان میں جگہ دی اور احاطہ شاہجہاں آباد کے سیاسی اور سماجی مسائل کو بھی نظر میں رکھا۔ اس کی واضح تصویر ان کی غزلیات اور رباعیات میں ملتی ہے۔