Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

पुस्तक: परिचय

بہادر شاہ ظفر کی شاعری اپنا ایک مخصوص جمالیاتی ذائقہ اور اپنی الگ شناخت رکھتی ہے۔ اُس عہد کے تناظر میں ان کی شاعری نسبتاً زیادہ توجہ طلب کہی جاسکتی ہے۔ ظفر جس سیاسی انحطاط اور باطنی آشوب سے دوچارہ تھے، اس کی تصویر ان کی شاعری میں بہت نمایاں ہے،مغلیہ سلطنت کا زوال انگریزوں کا روز افزوں اقتدار، شاہی خاندان کی بے بسی ظفر کے لیے بہت بڑا المیہ تھی۔ ظفر کے یہاں اپنے عہد کے سیاسی خلفشار اور سماجی صورتِ حال کا بیان معروضی یا سپاٹ اندازمیں نہیں ملتا۔ ان واقعات کی جڑیں ان کی روح میں پیوست تھیں۔ ایک طرف اجتماعی اور انفرادی مسائل کا بوجھ تھا دوسری طرف ان کی طبیعت کے خاص میلان نے ان کی شاعری میں مایوسی اور حزن کی ایک خاص کیفیت پیدا کردی تھی۔ ظفرکی شاعری ان کی زندگی کی دستاویز بھی ہے۔ افسردگی کے اسباب ان کے خارجی حالات میں تلاش کیے جاسکتے ہیں۔ ان کی شاعری سے ایک ایسا کردار ابھرتا ہے جس کی ہر سانس میں درد و غم کی لہریں چھپی ہوئی ہیں۔ زیر نظر بہادر شاہ ظفر کے دیوان میں ان کے ذاتی اور اجتماعی غم کو بخوبی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ دیوان ظفر ان کے کئی دیوانوں سے انتخاب ہے، جس میں ابواللیث صدیقی کا معلوماتی پیش لفظ بھی شامل ہے۔

.....और पढ़िए
बोलिए