Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

प्रकाशन वर्ष : 1959

पृष्ठ : 467

do tazkire

पुस्तक: परिचय

"تذکرہ شورش" اور "تذکرہ عشقی" فارسی زبان میں دو اہم تذکرے ہیں جن میں اردو زبان کے شعرا کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان تذکروں کو کلیم الدین احمد نے دو جلدوں میں مرتب کیا ہے۔ مرتب نے دونوں تذکروں کو ایک ساتھ شایع کیا ہے۔ "تذکرہ شورش" کو پہلے ذکر کیا گیا ہے اور اسے اس کی اصل ترتیب کے مطابق رکھا ہے جبکہ تذکرہ عشقی کی ترتیب میں کچھ پھیر بدل کیا گیا ہے جو ضروری تھا۔ دونوں تذکروں میں ذکر شدہ شعرا کا ذکر آمنے سامنے کیا گیا ہے تاکہ دونوں کے درمیان فرق واضح ہو سکے۔ اس طرح کا یہ انوکھا کام ہے جس سے تطبیقی مطالعہ میں بھی مدد ملتی ہے اور ہم دو تذکروں کے ذریعہ دو شعرا کا مقائسہ آسانی سے کر سکتے ہیں۔ "تذکرہ شورش" کے مصنف سید غلام حسین شورش عظیم آبادی ہیں، جبکہ "تذکرہ عشقی" کے مصنف محمد وجیہ الدین عشقی عظیم آبادی ہیں۔ دونوں اپنے زمانے کے استاذ شاعر ہیں۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए