Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

पुस्तक: परिचय

اس مختصر رسالہ میں وحدت الوجود اور وحدت الشہود کی حقیقیت اور اس کی اصل کو بیان کیا گیا ہے۔ وحدت الوجود اور شہود ہمیشہ سے لوگوں کے ما بین مختلف فیہ رہا ہے جس سے دونوں بظاہر الگ الگ دو نظریہ محسوس ہوتے ہیں۔ شیخ اکبر نے وحدت الوجود کو عالم اسلام میں سب سے پہلے متعارف کرایا اور یہ نظریہ صوفیہ کے یہاں خاص طور پر مقبول ہوا اور " ہمہ اوست" اس کی شناخت بنی ۔ مگر دسویں صدی ہجری میں شیخ مجدد الف ثانی نے اس نظریہ کی بظاہر تردید کی اور اس کے مقابل میں وحد ت الشہود کا نظریہ پیش کیا ہے جو " ہمہ از اوست" سے جانا گیا، اور اسی زمانے سے وجود و شہود کو ثابت کرنے کے لئے الگ الگ مکاتب بن گئے جس کے تحت اپنے اپنے نظریے کو ثابت کرنے کی ہوڑ شروع ہو گئی۔اس کتاب میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے ان دو نظریات کو اس کتاب میں قریب لانے کی کوشش کی ہے اور دونوں کے درمیان ایک قسم کی مماثلت پیدا کی گئی ہے۔ رسالہ عربی زبان میں ہے جسے ساتھ ہی اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

.....और पढ़िए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए