یہ کتاب تصوف کے موضوع پر نہایت ہی اہم کتاب ہے جس میں سب سے پہلے ولی کے سلسلے میں گفتگو کی گئی ہے کہ آخر ولی کا اطلاق کس پر ہوگا یا ولی کسے کہتے ہیں نہایت ہی مفصل و مدلل بات کی گئی اور تصوف کی اہم کتابوں کو ماخذ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بعد مرشد کسے کہتے ہیں اور اس میں کون کون سی خوبیاں ہونی چاہئے اور مرشد کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ اس کے بعد اولیاء واصلین اور سالکین کے طبقات کو بیان کیا گیا ہے جس کے تحت تین قسموں کے ذریعہ بات کی گئی ہے سب سے پہلے واصلین کاملین کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہو سب سے اعلی طبقہ ہے اس کے بعد سالکین طریق کمال ہیں جو متوسط درجے کے صوفیہ ہوتے ہیں پھر مقیم درجہ نقصان کا ذکر ہے جو سب سے اسفل درجہ پر فائز ہیں۔ اسی طرح سے متعدد عناوین کے ذریعہ تصوف اور اس کے مبانی کو بیان کیا گیا ہے۔