Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Edition Number : 001

Year of Publication : 2005

Pages : 428

fiqh-e-umar

About The Book

شاہ ولی اللہ برصغیر كے ایك عظیم عالم گذرے ہیں۔انھوں نے مسلمانوں كےزوال كا دور دیكھا تھا۔لیكن انھوں نے نہ صرف اس زوال كی وجوہات تلاش كیں بلكہ اس كے حل بھی پیش كیے۔مسلمانوں كی اصلاح كے لیے كئی كتابیں تصنیف كی۔جن میں فارسی كی معروف كتاب "ازالہ الخفا ء عن خلافتہ الخلفاء "بھی ایك ہے۔جس میں مسلم ملك كے لیے مكمل سیاسی نظام پیش كیا گیا ہے۔یہ كتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔زیر نظر كتاب"فقہ عمر" اسی كتاب كے دوسرے حصہ سے ماخوز اردو ترجمہ ہے۔جو حضرت عمر ؓ كے فقہی مسائل پر مبنی ہے۔مسالك اربعہ كے كتب كا جائزہ لیں تو یہ بات واضح ہوتی ہے كہ ہر چہار مكتب فقہ كا مدار اكثر و بیشتر حضرت عمر فاروق ؓ ہی كے اجتہادات پر متفق نظر آتا ہے۔جو حضرت عمر فاروق ؓ كے فقہی علم كی اہمیت كو ظاہر كرتا ہے۔اسی لیے زیر نظر كتاب میں آپؓ كے فقہی علمی كی روشنی میں مختلف ابواب كے ساتھ فقہی مسائل كو قرآن و حدیث كے دلائل كے ساتھ بیان كیا گیا ہے۔كتاب الطہارۃ،كتاب الصلوۃ،مسائل تمیم،نما زكے آداب ،اذان كے مسائل،كتاب الجنائز وغیرہ كے تحت مختلف فقہی مسئلوں كا حل كتاب ہذا میں تفصیلی درج ہے۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now