تمام عالم میں جو بھی کلچر دکھائی دیتا ہے اس کی بنیاد فرعونی تاریخ ہے اور خطہ مصر زمانہ قدیم سے ہی تہذیب و کلچر کا گہوارہ رہا ہے۔ خواجہ حسن نظامی نے بہت ہی تفصیل سے اس کتاب میں مصر کی قدیم ترین تاریخ اور کلچر کو بیان کیا ہے، جس میں انہوں نے خاص کر مصری سلطنت کی کلید فراعنہ پر زیادہ زور صرف کیا ہے۔ اس کے بعد ان کے نظام حکومت، ان کی سیاسی بصیرت، ان کی تعلیمی سرگرمیاں اور ان کے رہن سہن سہن، عادت و اطوار غرضیکہ ہر ہر پہلو پر باضابطہ بحث کی ہے۔