"فتوح الغیب" شیخ عبدالقادر جیلانی کی تصنیف ہے۔یہ علم تصوف و معرفت پر معرکتہ الاراء کتاب ہے۔جو مضامین قرانی اور اسرار طریقت سے معمور ہے۔جو کئی مقالات پر مشتمل ہے۔کتاب میں شامل ہر مقالہ معرفت کا عکاس ہے۔کتاب میں عبدلقادر جیلانی ؒ کے اٹھتر وعظ ہیں جو انھوں نے مختلف موقعوں پر ارشاد فرمائے تھے۔جس کا مطالعہ جہاں قاری کے ایمان کو تازگی عطاکرتا ہےوہیں صحیح اعمال وعقائد پر عمل بھی کراتا ہے۔اس کتاب کو شیخ نے اپنے صاحبزادے کی تعلیم و تربیت کے لئے ترتیب دی تھی۔ اس کتاب کے کئی ترجمے ہوچکے ہیں۔ زیر نظر انگلش ترجمہ ہے جس کو آفتاب الدین صاحب نے انجام دیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets