Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Year of Publication : 1846

Pages : 841

Translator : Mir Amman

ganj-e-khoobi

About The Book

میر امن کی کتاب " باغ و بہار" آفاقی شہرت حاصل کر چکی ہے اور زیر نظر کتاب بھی اسی درجے کی شہرت یافتہ ہے۔ در اصل ’گنج خوبی‘ ملا حسین واعظ کا شفی کی تصنیف ’اخلاق محسنی‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں چالیس ابواب ہیں جن کا تعلق اخلاقیات اور عبادات سے ہے۔ یہ کتاب فورٹ ولیم کالج میں ترجمہ کی گئی۔ جس وقت یہ کتاب لکھی جا رہی تھی ،وہ دور انقلابی تھا ، لہٰذا متون کا مطالعہ کرتے ہوئے اس وقت کے احوال کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔ کیونکہ کتاب میں اس دور کے احوال کے ساتھ ہی مسلمانوں کے حالات اور ان کی عبرت کے لئے واقعات و قصص کے توسط سے ناصحانہ کلمات درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کا متن مؤلف کے ہاتھ کے لکھے ہوئے نسخے پر مبنی ہے ۔ کتاب میں چالیس ابواب ہیں اور ہر باب سماجی زندگی میں روزمرہ کے حوائج سے وابستہ ہے، مثال کے طور پر وفائے عہد، دفع اشرار،رعایت حقوق، اخلاص وغیرہ ۔ زبان میں قدیم اسلوب کا اثر جھلکتا ہے مگر مفہوم کو سمجھانے میں کسی بھی طرح کی ادنی کوتاہی نہیں ہوئی ہے۔

.....Read more
Speak Now