نظریہ وحدۃ الوجود کے اعتبار سے ذات خداوندی اورکائنات کا ذرہ ذرہ ایک دوسرے کے عین ہیں اوران میں کوئی دوئی کا شائبہ تک نہیں۔زیر نظر کتاب "مرزا غالب اور وحدت الوجود" میں غالب کے عقیدہ وحدت الوجود سے خصوصی بحث کی گئی ہے ، ساتھ ہی ساتھ وحدت الوجود کی ابتدا و ارتقاء کے بارے میں راشنی ڈالی گئی ہے ، اس کتاب کے مطالعہ سے ، غالب کے فلسفیانہ مزاج کی توضیح اور ان کے جذبے اور تفکر کی گہرائی وگیرائی اور مجاز و حقیقت کے خوبصورت امتیاز کا اندازہ ہوتا ہے۔