Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

gul-e-rana

Ma Aashti Nama-e-Ghalib

Edition Number : 001

Year of Publication : 1975

Pages : 479

gul-e-rana

About The Book

"گل رعنا" مرزا غالب کے ہاتھوں کیا ہوا اردو اور فارسی کا انتخاب ہے۔ یہ انتخاب انھوں نے مولوی سراج الدین احمد کی فرمائش پر کیا تھا۔ یہ انتخاب ایک زمانہ تک لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہا لیکن مالک رام اور حسرت موہانی وغیرہ کی کوششوں سے اس کی دریافت ہوئی۔ اس انتخاب میں اردو غزلوں کی تعداد زیادہ ہے کیوں کہ کلکتہ کے سفر سے پہلے ہی اردو دیوان مرتب ہو چکا تھا ،اس لیے اس میں اردو کی 117 غزلوں کا انتخاب ردیف وار ہے جبکہ فارسی کلام کا دائرہ محدود ہے۔ زیر نظر نسخہ کو سید قدرت نقوی نے مرتب کیا ہے حالانکہ غالب کے اس انتخاب کو مالک رام کے علاوہ وزیر الحسن عابدی نے بھی مرتب کیا ہے لیکن زیر نظر نسخہ دوسری ہر دو ترتیب سے اس لئے مختلف اور اہم ہے کیونکہ اس میں مخطوطہ کو عکسی صورت میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اور مثنوی "آشتی نامہ غالب" کا بھی اضافی کیا گیا ہے، جو کلیات میں مثنوی باد مخالف کے نام سے چھپی ہے۔ اس مثنوی کا بھی عکسی متن شامل کیا گیا ہے۔ نیز مقدمہ میں کچھ نئے مباحث اور معلومات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now