زیر نظر کتاب "حل ترکیب کافیہ" برہان الدین کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں کافیہ کی ترکیب کا حل پیش کیا گیا ہے۔ کافیہ فن نحو کی مایہ ناز کتاب ہے۔ اس کتاب کو درس نظامی میں فن نحو کی سب سے اہم کتاب سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ترکیب کہتے ہیں، جملہ اسمیہ اور جملہ فعلیہ کے مختلف اجزا کو الگ الگ بیان کرنے اور ان کے باہمی تعلق کو ظاہر کرنے کو۔ نحوی ترکیب میں جملوں کے مختلف اجزاء اور الفاظ کے باہم تعلقات سے بحث کی جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب میں کافیہ کی تراکیب کا احاطہ کیا گیا ہے۔