شیکسپیئر بلامبالغہ انگریزی ادب کے ہی نہیں عالمی ادب کے عظیم ترین فنکاروں میں سے ہیں۔ ان کے تحریر کردہ ڈرامے اپنے دور سے لے کر آج تک لوگوں کو متاثر کرتے آئے ہیں۔ یہ ڈرامے دنیا کی تقریباً ہر زبان میں ترجمہ ہوچکے ہیں۔ ’ہیملٹ‘ انھیں کے لکھے ہوئے مقبول ترین ناول’’ہیملٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ کی ڈرامائی شکل ہے۔ ڈرامہ ہیملٹ ایک ایسا ڈرامہ ہے جس میں جاسوسی اور انتقامی کہانی کو ایک کلاسیکل پلاٹ کے تحت پیش کیا گیا ہے،ہیملٹ ڈنمارک کاایسا شہزادہ ہے جو اپنے والدکے قاتل(چاچا کلوڈیو)سے انتقام کی خواہش رکھتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق ہیملٹ پر 1970 تک دس ہزار سے زیادہ کتابیں اور مضامین لکھے جا چکے تھے۔ زیرنظر ڈرامہ ہیملیٹ کا قدیم ترین اردو ترجمہ ہے، جس کو منشی امتیاز علی نے انجام دیا ہے۔