Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Year of Publication : 2011

Pages : 259

ISBN No./ISSN NO : 978-81-7587-502-9

hayat-e-saadi

About The Book

حیات سعدی حالی ؔکی لکھی ہوئی اولین سوانح عمری ہے۔ جس میں انہوں نے شیخ سعدی کی زندگی اور ادبی کارناموں کو بہت ہی خوبصورت اور جامع انداز میں پیش کیا ہے۔ یہ کتاب دو حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے حصے میں حالا ت زندگی ہیں اور دوسرے حصے میں سعدی کی شاعری اور نثر نگاری کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی گئی ہے۔ یہ کتاب صرف ایک سوانح حیات کے طور پر ہمارے سامنے نہیں آتی بلکہ تنقیدی پہلو سے بھی کافی اہمیت رکھتی ہے۔نئی تنقید یا حالی کی ابتدائی نظر ی و عملی تنقید کے نمونے "مقدمہ شعر و شاعری"سے پہلے اسی کتاب سے وجود میں آتے ہیں۔ اس وجہ سے دوسری سوانح عمریوں کے مقابلے میں اس میں تنقیدی پہلو زیادہ نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں اصلاحی پہلو بھی غالب نظر آتاہے"حیات سعدی" میں سعدی کے کلام پر حالی نے جو تجزیات پیش کئے ہیں اس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ حالی نے اپنے بنائے ہوئے اصول و نظریات کو مخصوص طور پر مدنظر رکھا ہے۔اگرچہ "حیات سعدی"میں ان تمام نظریات کابیان نہیں ملتا جو "مقدمہ"میں پیش کئے گئے ہیں لیکن اس کتاب سے یہ ضرور پتہ چلتا ہے کہ حالی کی یاداشت نے ان تمام نظریات کو ذہن نشین کرلیاتھا جو بعدمیں "مقدمہ" میں پیش کئے گئے اور انہیں کے پیش نظر انہوں نے سعدی کے کلام کا جائزہ لیاہے ۔ جیسا کہ حالی کو سعدی کے کلام میں تخیئل کی قوت اور مطالعہ کائنات کی عمیق گہرائی بھی نظر آتی ہے اور تفحص الفاظ کا ہنر بھی۔ گلستان و بوستان کے علاوہ حالی نے شیخ سعدی کے باقی کلا م کو بھی جس میں غزلیات ،قصائد ،مقطعات اور باقی متفرق اشعار موجودہیں ۔ انہیں اصول و نظریات کی روشنی میں جائزہ لیا ہے۔مولاناالطاف حسین حالی نے پہلی بار سعدی شیرازی پر تحقیقی و تنقیدی تصنیف "حیات سعدی" لکھی اس بات کا اعتراف ایرانی اور انگریز محققین نے بھی کیا ہے کہ"حیات سعدی"سعدی شیرازی پر کسی بھی زبان میں لکھی گئی پہلی باضابطہ تصنیف ہےاس کی اہمیت و شہرت کا یہ عالم تھا کہ حالی کی زندگی میں ہی اس تصنیف کے دس بارہ ایڈیشن شائع ہوچکے تھے۔

.....Read more
Speak Now